Dar e Dil novel by Nabeela Aziz complete PDF


 

Dar e Dil novel by Nabeela Aziz


Online novel dar e Dil complete PDF download 

Love story based joint family based czns based novel 

Interesting famous Urdu novel available in Urdu novel nagri web 

آپ کے مالک کا فون ہے" وہ ماں کے قریب آ کر کچھ اس طرح بولی کہ صرف فائزہ بیگم ہی سن اور سمجھ چکی تھیں۔

حیات کا فون ہے؟ وہ فوراً کھڑی ہو گئیں۔ مدیحہ نے جواب دینے کے بجائے لاتعلقی سے رخ پھیر لیا تھا وہ وہاں سے چلی گئیں۔

کھڑی کیوں ہو بیٹھو۔زری نے مدیحہ کو ہاتھ سے پکڑ کر متوجہ کیا 

ہمم۔تم سناؤ پاکستان کب آئوگی؟ مدیحہ زری کے پاس صوفے پر ٹک گئی۔

ظاہر ہے اسٹیڈی کمپلیٹ ہو گئی تو آجائوں گی پاکستان۔بہت رہ لیا یہاں بھی۔زری نے ہلکے سے مسکرا کر کہا۔نگارش نے زومعنی نظروں سے دیکھا وہ ان کی نظروں سی انجان بن گئی۔

اتنے میں نبیل پہلو بدل کر بیٹھا تو نظر سامنے بیٹھی زری کی طرف گئی وہ شاید مدیحہ یا نگارش کی بات پر کترا رہی تھی۔پنک سوٹ کے ساتھ پنک بڑے دوپٹہ سینہ اور کندھوں پر پھیلائے سر پر بلیک سکارف لپیٹے وہ بہت ہی مہذب اور پردے میں لگ رہی تھی۔

اس کا خوبصورت گول چہرہ بلیک اسکارف کے ہالے میں دمک رہا تھا۔کسی بھی قسم سے میک اپ سے پاک چہرہ گلابیاں بکھیر رہا تھا چمکدار جلد اس کی فریشنیس کا ثبوت دے رہی تھی کوئی بھی اسے دیکھ کر پہلی نظر میں فدا ہو سکتا تھا۔



Post a Comment

0 Comments