Tum mujh ko achi lagti ho novel by shumaila Hassan complete Urdu novel


 

Tum mujh ko achi lagti ho novel by shumaila Hassan 

Online Urdu complete novel tum mujh ko achi lagti ho by shumaila Hassan 

Love story based romantic funny novel 

Interesting novel available in Urdu novel nagri web

Some glimpse from novel 

"ارے میجر جہاں سکندر احمد! اس نے حیا کو تمہارے جیسے ایک اغوا کار سے بچایا تھا جبکہ اس کے سر میں اس دن درد بھی اٹھا ہوا تھا۔ ہائے اللّہ کاش میرے پاپا نے بھی بچپن میں ہی میرا نکاح کردیا ہوتا۔" اب وہ اس کو نظر انداز کئے چھت کو دیکھتی اپنا دکھڑا رونا شروع ہوچکی تھی۔ آدمی حیران و پریشان سا کھڑا اس کی بے سروپا باتوں کو سمجھنے کی کوشش کررہا تھا۔

"مگر تمہارے خاندان میں کوئی فوج میں نہیں ہے پھر اس میجر کو تم کیسے جانتی ہو؟" وہ تیزی سے اس کے قریب آکر بیٹھا۔۔ انداز میں اب تھوڑی فکرمندی تھی۔

"ہائےےےےے کاش جہاں میرے خاندان میں ہوتا۔" اسے نظر انداز کرتی وہ آنکھیں بند کئے جہاں کا سراپا نگاہوں میں لئے آہیں بھرنے لگی۔۔ 

"تو پھر تمہارا فیملی فرینڈ ہے؟" اس کو لگا میجر ان کا کوئی بہت قریبی جاننے والا ہے اور یہ بات ان لوگوں کے لئے خطرناک ہوسکتی تھی۔

"ارے وہ تو جنت کے پتے کا ہیرو ہے ڈفر! اتنا بھی نہیں پتہ۔" افسوس سے اس کی جانب دیکھتے وہ سیدھی ہوکر بیٹھی پھر کچھ خیال آتے ہی جلدی سے پین اٹھایا جبکہ آدمی اس کے انکشاف پرحقیقتاً منہ کھول کر اسے دیکھ رہا تھا جو شاید واقعی پاگل تھی۔

"یہ پین میرے ماموں نے تم سے بھجوایا ہے؟" پین کو ہر طرف سے گھما کر کھولتی اب وہ اسے چیک کرنے لگی۔ مشکوک نگاہیں اس کے چہرے کا طواف کررہی تھیں۔

"نہیں تو۔" وہ جو دو ٹوک بات کرنے کا عادی تھا۔ آج وہ لڑکی اس کو صفائیوں اور سوال جواب میں پھنسائے تھی۔

"ہاں میرے پاس کہاں فارس ماموں ہیں جو مجھے بچانے کے لئے زہریلا پین بھیجتے۔ خیر کوئی نہیں مجھے فارس جیسا ہیرو ہی مل جائے۔ ماموں کا کیا فائدہ وہ تو مامی کو مل جانے تھے۔" خود ہی اپنی خواہش کی نفی کرتے اچانک ہی ذہن میں ایک کوندہ لپکا۔

"اچھا سنو مجھے یہ کتاب لادو۔" اسٹکی نوٹ پر "نمل بائے نمرہ احمد" لکھ کر اسے تھماتی اب وہ بیڈ کراؤن سے ٹیک لگائے اطمینان سے بیٹھ چکی تھی۔ اس سے پہلے وہ پاگل لڑکی اسے مزید گھماتی وہ نوٹ تھامتا کمرے سے نکلنے لگا تھا جب پیچھے سے اس کی آواز سنائی دی۔

"سنو میری اینجیو، میرا مطلب ہے کہ ریشماں سے کہہ دو کھانا لاکر اب وہ پہلے خود چکھے گی میں تب ہی میں کھانا کھاؤں گی۔"

Wanna read this novel? Then why are you waiting click here right now 

Download tum mujh ko achi lagti ho 


Post a Comment

0 Comments