Teri chaah me novel by farwa Khalid complete PDF download


 Teri chaah me novel by farwa Khalid 

Online Novel Teri chaah me by farwa Khalid complete PDF download

Jail based love story based rude hero based Romantic novel 

Interesting urdu famous novel available in Urdu novel nagri web for PDF download 

Some glimpse from novel

لاہور سینٹرل جیل کی بلند و بالا درودیوار پر ڈھلتے سورج کی کرنیں بکھری وہاں کی اُداسی اور بوجھل سی خاموشی میں مزید اضافہ کررہی تھیں۔ جہاں کئی قیدی اپنے جرموں کی قید کاٹتے اپنی سزا ختم ہونے کے منتظر تھے۔ 

"ماننا پڑے گا تمہیں۔ اتنی کم خوراک کے باوجود تم نے اپنے کسرتی جسم کو کیسے فٹ رکھا ہوا ہے۔“

اِس وقت جیل کے اِس کمرے میں چار قیدی موجود تھے۔ اتنے سال ایک ساتھ ایک ہی جگہ بند رہ کر اُن کے درمیان بہت محبت اور بھائی چارہ قائم ہوچکا تھا۔ فرش پر پڑی سخت سی میلی چٹائی میں دو لوگ دیوار کے ساتھ ٹیک لگائے بیٹھے تھے۔ جبکہ اُن کے عین سامنے کچھ ہی فاصلے پر ہتھیلیاں اور پیروں کے پنجے زمین پر ٹکائے سیاہ بنیان میں پسینے سے شرابور اپنی کمر پر ستر کلو کے نوجوان کو بیٹھائے وہ پُش اپس لگانے میں مصروف تھا۔ اپنے سامنے بیٹھے شخص کی بات پر اُس کے چہرے پر ہلکی سی تلخ مسکراہٹ اُبھر کر معدوم ہوئی تھی۔ اِس سے پہلے کے وہ بات کا جواب دیتا جیل کے باہر آکر کھڑے ہوتے  جیلر کی آواز پر وہ سب اُس کی جانب متوجہ ہوئے تھے۔

”کیا ہوا جیلر صاحب آج بے وقت کی انٹری۔ سب خیریت تو ہے نا۔“

دیوار سے ٹیک لگا کر بیٹھے شایان نے حیرت کا اظہار کرتے کہا تھا۔ کافی عرصہ گزر جانے کی وجہ سے اُن کی آپس میں اچھی سلام دعا ہوگئی تھی۔

” ہاں ہاں سب خیریت ہی ہے۔ ابتہاج لغاری ملاقات آئی ہے تمہاری۔“

جیلر کی غیر یقینی بات پر کسرت کرتے ابتہاج کے بازو ایک پل کے لیے ساکت ہوئے تھے۔ مگر پھر فوراً ہی لب بھینچتے اُس نے اپنا کام جاری رکھا تھا۔ 

" مجھے کسی سے نہیں ملنا۔ میرا بارے ميں کسی کو کچھ بھی بتانے کی ضررورت نہیں ہے۔“

سرد تاثرات اور ہر احساس عاری پتھریلے لہجے میں کہتے اُس نے وہاں موجود باقی افراد کو بھی اپنی جانب دیکھنے پر مجبور کر دیا تھا۔

To read this novel click here

Download Teri chaah me

Post a Comment

0 Comments