Koi aesa na ishq Kare novel by kanwal Akram complete PDF


 Koi aesa na ishq Kare novel by kanwal Akram 

Online novel koi aesa na ishq Kare by kanwal Akram Complete PDF download 

Love story based most romantic novel 

Innocent heroin based novel Rude and possessive hero based novel 

Interesting urdu novel available in Urdu novel nagri web for PDF download 

Some glimpse from novel 

نہیں نہیں مت جاو پلیز مجھے چھوڑ کے مت جاو ۔۔۔۔۔میں مر جاوں گی مت جاو ۔۔۔۔۔۔رکو رک جاو ۔۔۔۔۔ وہ ہاتھ اُٹھائے اس لڑکے کو پکار رہی تھی جس کی آنکھیں ڈارک بلیو کلر کی تھیں وہ اس کی طرف دیکھتا اس سے دور دور اور دور ہوتا چلا گیا کہ وہ صرف فریاد کرتی روتی رہ گئی۔۔۔۔۔


ایک جھٹکے سے اس کی آنکھ کھلی تھی۔ اس کا جسم پسینے سے شرابور تھا اور بلکل ٹھنڈا پڑ چکا تھا۔


وہ گہرے گہرے سانس لیتی اُٹھ بیٹھی ایک ہاتھ سے اپنے چہرے پہ آیا پسینہ صاف کیا اور پھر اُٹھ کر جگ سے گلاس بھر کر پانی پیا ۔۔۔


یہ خواب اب اس کی زندگی کا حصہ بن چکے تھے ہر بار مختلف خواب ہوتے کبھی وہ کسی کی منتیں کر رہی ہوتی کبھی وہ کسی سے محبت کا اظہار کر رہی ہوتی مگر ان سب میں ایک بات مشترک تھی اور وہ یہ کہ ہر خواب میں وہ نیلی آنکھوں والا شہزادہ ہوتا تھا۔


ہاں شہزادہ اس کے خوابوں کا شہزادہ جس کی نیلی آنکھوں سے اسے عشق تھا ۔۔۔۔جس دن اسے خواب نہ آتا وہ بے چین رہتی اور جس دن اسے خواب میں اس کا نیلی آنکھوں والا شہزادہ نظر آجاتا وہ دن اس کا سب سے اچھا گُزرتا اُسے اُس کا واضح چہرہ دِکھائی نہ دیتا تھا مگر اُس کی معصومہ پر جمی آنکھیں معصومہ کو نیند سے اُٹھنے کے بعد بھی یاد رہتیں تھیں۔


 زندگی کی تلخ حقیقتوں میں اس شہزادے کے خواب ہی تھے جو اسے سکون دیتے تھے اسے جینے کی آس دیتے تھے ۔۔۔ 


وہ جانتی تھی کہ خواب حقیقت نہیں ہوتے مگر پھر بھی وہ دعائیں مانگتی کہ یہ خواب حقیقت ہو جائیں اور اس کا شہزادہ اسے ہمیشہ کے لیے اپنے ساتھ اپنے محل میں لے جائے۔۔۔


 وہ رب سے اپنا  خواب پورا ہونے کی دعائیں مانگنے والی پگلی یہ نہیں جانتی تھی کہ اس کے خواب حقیقت تو ہوں گے مگر وہ حقیقت اتنی بھیانک ہو گی کہ ایک دن وہ اپنی مانگی گئی دعاوں کو واپس موڑنے کی دعائیں کرے گی ۔۔۔۔

To read this novel 

Click here 

Download koi aesa na ishq Kare


Post a Comment

0 Comments